Advertisement

پیسہ کھائے بغیر بھی عوام پر لگایا جاسکتا ہے، اسد عمر

منصوبہ بندی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پیسہ کھائے بغیر بھی عوام پر لگایا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے  اسلام آباد میں گرلز کالج کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر لگا رہے ہیں اور لوکل نوکریوں میں 50 فیصد کوٹہ اسلام آباد کے شہریوں کا ہو گا۔

اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیااور ا ب اسلام آباد کے اسکولز کو اپ گریڈ  کرنے جبکہ این اے 54 میں چار نئے کالج بننے جا رہے ہیں۔

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اسلا م آباد کے شہریوں کو پانی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے جبکہ 10  کروڑ گیلن پانی کا منصوبہ بھی شروع کیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی محرومیوں کو دور کریں گے، اس سال 150 کروڑ کے منصوبے اسلام آباد میں شروع ہوں گے جبکہ پانی انصاف کی بنیاد پر تمام سیکٹرز کو دیں گے۔

Advertisement

حکومت ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے کوشاں ہے، اسد عمر

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک اللہ کی طرف سے امتحان ہے، کورونا وائرس کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور  ذمے دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام سے متعلق  اجلاس ہوا تھا ، پروفیسرڈاکٹر عطاالرحمان نے جامعہ کےحوالے سے  بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ  8 ڈیپارٹمنٹس پر مشتمل یونیورسٹی میں  ٹیکنالوجی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی جہاں ایک ہزار سے زائد پی ایچ ڈی سکالرز کو داخلہ دیا جائیگا۔

اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جامعہ میں ایسے مضامین پڑھائے جانے چاہئیے جو ملکی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں معاون ثابت ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version