Advertisement

یورپی یونین نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں  توسیع کر دی ہے ، عبدالرزاق دائود

جی ایس پی پلس اسٹیٹس

پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کا فیصلہ

مشیرتجارت ، صنعت اورسرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں  توسیع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت ، صنعت اورسرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نےسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک بیان میں کہاکہ پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں  توسیع کے بعد پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت یورپی یونین میں ترجیحی ٹیرف سے مستفید ہوتا رہے گا ۔

  عبدالرزاق دائود نے تاجروں پرزوردیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی برآمدات میں اضافہ کریں۔

مشیرتجارت ، صنعت اورسرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے مزید کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کا اپنے عوام کو سماجی اور اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کا عزم مزید مضبوط ہوگا ۔

یاد رہے اس سے قبل  یورپی یونین نےپاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی کیلئے مراعات برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں  توسیع کر دی ۔

Advertisement

جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے، گورنرپنجاب

 جی ایس پی پلس کادرجہ میں توسیع سے پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی برقرار رہے گی ، مشیرامور تجارت عبدالرزاق دائود اور سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا نے یورپی یونین کے فیصلے کو خوش آئندقرار دیا ہے اور یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا تھا۔

انہوں نے کہا  تھا کہ جی ایس پی پلس کا اب جائزہ 2022 میں لیا جائیگا، فیصلہ خوش آئند، برآمد کنندگان فائدہ اٹھائیں،پاکستان نے بڑی تجارتی کامیابی حاصل کی ہے۔

عبدالرزاق دائود نے مزید کہا  تھا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کرتے ہیں،جی ایس پی پلس کیلئے یورپی یونین کیساتھ معاہدے کی شرائط پر عمل کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version