Advertisement

پاکستان میں کورونا سےاموات کی تعداد 344 ہوگئی

تعداد 344

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 344 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 15507 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 8 اور خیبرپختونخوا میں بھی کرونا سے 8 جبکہ پنجاب میں کرونا سے 5 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 344 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 100 ، بلوچستان میں 15 ، خیبرپختونخوا میں 122 ، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 ، پنجاب میں 100 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 8 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 100 ہوگئی ہے۔

کورونا سے اب تک کتنے افراد جان سے گئے اور کتنے صحت یاب ہوئے ؟

Advertisement

دوسری جانب ترجمان پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں آج کورونا وائرس سے متاثرہ 5 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 100 ہو گئی۔

دریں اثناء محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج مزید 8 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 122 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ کورونا سے  سندھ میں 4 ، خیبرپختونخوا میں 10، بلوچستان اور اسلاآباد میں 1،1 جبکہ پنجاب میں 11 اموات ہوئی جس کے ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 323 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا فلسطین پر دو ٹوک مؤقف
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا یوکرین تنازع پر مؤقف
طبی تعلیم کے حوالے سے کنگ حماد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح اہم سنگ میل ہے، جنرل ساحر شمشاد
میئر کراچی نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ نہ خود کام کریں گےاور نہ کسی کوکام کرنےدیں گے، فاروق ستار
جلالپور پیروالا: موٹروے ایم 5 بارہویں روز بھی بند، بحالی کا کام جاری
پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کی منظوری مل گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version