Advertisement

رکن سندھ اسمبلی کے اہل خانہ کے 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

کورونا

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے اہل خانہ کے 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اس بات کا انکشاف خود جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید نے کی بول نیوز سے گفتگو میں کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گھر کے 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے لیکن کسی فرد میں اب تک کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ احتیاطاً ٹیسٹ کرایا گیا تھا جس کے نتیجے میں رزلٹ مثبت آیا ہے۔

کیا پاکستان میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا معیار درست ہے؟

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تشویشناک بات ہے کہ آج کوروناکے 404 کیسز سامنے آئے ہیں اور  آج سب سے زیادہ 8 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 5695 اور ہلاکتیں 100 ہوگئی ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں کیسز کل ٹیسٹ کا 11 فیصد ہیں، اب تک 1169 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جو 20.5 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ضلع جنوبی میں 113، شرقی 100، وسطی 39، کورنگی 37، غربی 26 اور ملیر میں 17 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں نئے کیسز کی تعداد 72 ہے جہاں سکھر میں 14، لاڑکانہ اور خیرپور میں 13-13، شہید بینظیرآباداور شکارپور میں 7-7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں بیرون ممالک سے 2 پروازیں 505 مسافر لیکر پہنچیں  جن میں 69 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ 39 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کچھ کاروبار کھول دیا ہے اور  آن لائن دکانیں کھول دی ہیں، عوام بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم صوبے میں مزید 2 لیب قائم کر رہے ہیں جب کہ  لاڑکانہ اور کراچی یونیورسٹی میں ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version