Advertisement

شہری علاقوں کو سنبھالنا ہمارے لئے اس وقت بہت اہم ہے, وزیراعلیٰ سندھ

نئے کورونا کیسز

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب تک ہم نے ہر چیز درگزر کر چکے ہیں لیکن ہم اکیلے کچھ نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ شہری علاقوں کو سنبھالنا ہمارے لئے اس وقت بہت اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعکیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے سندھ میں 22 تاریخ کو لاک ڈاؤن شروع کیا لیکن لاک ڈاؤن کا مطلب یہ نہیں کہ آپ گھر سے نہیں نکل سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں کو سنبھالنا ہمارے لئے اس وقت بہت اہم ہے کیونکہ کورونا اگر دیہی علاقوں میں پہنچ گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا مشکور ہوں یکم اپریل نے وفاقی حکومت نے خود تجویز دی جو لاک ڈاؤن ہے اس کو مزید دو ہفتے تک بڑھایا جائے اور میں نے اس کو سپورٹ کیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود کچھ صوبوں میں کچھ عرصے بعد ہی انڈسٹریز کھول دی گئی تھیں۔

Advertisement

 

یاد رہے کہ اس سے قبل سلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ملک میں موجود موجودہ صورتحال پر چند اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی درخواست کو منظور کرلیا ہے جبکہ یاد رہے کہ  وزیراعلی سندھ نے درخواست کی تھی کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سندھ حکومت سے مشاورت کی جائے۔

عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلی سندھ نے درخواست کی تھی وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں اس میں سندھ کی ان پٹ شامل کی جائے۔

وزیراعظم نے اجلاس میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سند کی جانب سفارشات کے مطابق  تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز کل سے کھول دیا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متعلق ایک جیسی پالیسی ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version