Advertisement

چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پر جہانگیر ترین کا سخت ردعمل

جہانگیر ترین

جہانگیر ترین نے تحقیقاتی رپورٹ پر ردعمل میں کہا کہ یہ رپورٹ سیاسی ہے اور ان کی اپنی ذات پر حملہ  ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اس رپورٹ کے پیچھے وزیراعظم کے پرنسل سیکرٹری اعظم خان ہیں،  اعظم خان مسلسل وزیراعظم کو نقصان پہنچا رہے ہیں، مجھے ٹارگٹ بنانے کے لئے نا مکمل رپورٹ کو جاری کروایا گیا۔
انہوں نے کہا ایف آئی اے میں میرے چیف فنانشل آفیسر سے اس وقت بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں ایف آئی اے کے لوگ 20 مارچ سے ہمارے دفاتر میں بیٹھے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے ملازمین کو تحقیقات کے لئے بلایا گیا۔ کہا گیا کمپنی کا مین کمپیوٹر سرور حوالے کر دیں ۔   وزیراعظم سے روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہوں رپورٹ آنے کے بعد بھی وزیراعظم سے رابطے جاری ہیں۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا شیخ رشید غلط بیانی کر رہے ہیں ان کو کبھی کوئی دھمکی نہیں دی، کمیشن نے ذمہ دار ٹھہرایا تو چیلنج کریں گے۔

ان کا موقف تھا کہ گنے کی سپورٹ پرائس بڑھنے سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا،   وزارت صنعت کے اعدادو شمار کے مطابق 180 روپے سپورٹ پرائس سے ایکس مل رہے 65 روپے بنتا ہے،   چینی برآمد کرنے کا فیصلہ اس صورت غلط ہوتا جب چینی کا سٹاک نہ ہوتا ،   نومبر 2019 میں چار لاکھ 57 ہزار ٹن چینی سرپلس تھی،   سبسڈی کی رقم کسی کی جیب میں نہیں جاتی، تین ارب سبسڈی کے عوض ملک کو 30 ارب روپے سے زائد کا فائدہ بھی ہوا،  یوٹیلٹی اسٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے فی کلو پر فراہم کی، جیہانگیر ترین نے واضح کیا کہ67 روپے فی کلو چینی دے کر عوام کو 25 کروڑ کا فائدہ پہنچایا،67 روپے فی کلو چینی نہ دیتا تو25 کروڑ وزیراعظم کے کورونا فنڈ میں جمع کراتا۔

یاد رہے کہ بول نیوذ کی خصوصی نشریات میں بھی جہانگیر ترین اور چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ پر تبصرہ کیا گیا ہے، تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحزہ کیجیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version