بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیاں، بچی سمیت4 افراد شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بچی اور خاتون سمیت تین شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بچی اور خاتون سمیت تین شہید ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔
آئی ایس پی آر کی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھاری فوج نے کیلر اور رکھ چکری سیکٹروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔
ترجمان کے مطابق کیلر سیکٹر پر بھارتی فوجیوں نے پاک فوج کی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑاہے۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے 34 سالہ لانس نائیک علی باز شہید ہوگئے، ترجمان کے مطابق رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کیرنی گاؤں کی 16سال لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید ہوگئیں جبکہ بھارتی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ اور 55سالہ خاتون زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سےاموات کی تعداد 344 ہوگئی
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آ رہی ہیں، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزیاں جاری رہی تھیں۔
بھارتی فورسز نے صبح ایل او سی پر فائر بندی کی شدید خلاف ورزی کرتے ہوئے جندروٹ، کھوئی رٹہ سیکٹرز میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ہونے والی زخمی بچی کو فوری طور پر علاج کیلئے طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے چند روز قبل بھارتی کنٹرول لائن پر بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، بھارتی ملٹری کا کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود کے 600 میٹر اندر گھس آیا تھا جس پر پاک فوج نے کارروائی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News