Advertisement

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں ، خاتون شہید

ایل او سی

بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آ رہی ہیں، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے صبح ایل او سی پر فائر بندی کی شدید خلاف ورزی کرتے ہوئے جندروٹ، کھوئی رٹہ سیکٹرز میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

Advertisement

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں کے دوران خودکار ہتھیاروں اور را کٹس کا استعمال کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں گاؤں رید کی 36 سالہ خاتون یاسمین شہید جبکہ گاؤں موہڑہ چھتر کی عطیبہ ظاہر شدید زخمی ہوگئی۔

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ ،دو شہری زخمی

ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ہونے والی زخمی بچی کو فوری طور پر علاج کیلئے طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے چند روز قبل بھارتی کنٹرول لائن پر بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، بھارتی ملٹری کا کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود کے 600 میٹر اندر گھس آیا تھا جس پر پاک فوج نے کارروائی کی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version