Advertisement

حکومت کا لاک ڈاؤن سے متعلق اہم بیان

لاک ڈاؤن

 کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت کا لاک ڈائون سے متعلق ایک اور اہم بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلی سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان المبارک تک لاک ڈائون سے متعلق احکامات پر عمل درآمد ہوگا۔،

 ترجمان وزیراعلی سندھ نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈائون سے متعلق گزشتہ احکامات  پورے رمضان المبارک تک ہیں اور ان احکامات پر رمضان کے آخر تک مکمل عمل درآمد ہوگا۔

ترجمان وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ تاجروں کو عید سے پہلے کاروباری سہولتوں کے لیے کمیٹی بنادی ہے، تاجروں کی سہولیات کے لیے جلد اعلان کریں گے، کرونا وائرس لمبا چلے گا، اب ہماری ایس اوپیز بھی طویل ہوں گی۔

یادرہے اس سے قبل وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، آج صرف لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے۔

Advertisement

وزیراطلاعات سندھ نے کہا تھا کہ حکومت چاھتی ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کیلئے بنائی گئی ایس او پیز کے تحت رعایت دی جائے، ابھی مشاور جاری ہے، مکمل ہونے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ؟

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وازیراعلیٰ ہائوس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت اہم اجلاس ہوا ، جس میں میں مشروط طور مارکیٹیں اور کاروبار کھولنے کی تجاویز کی گئی جبکہ کورونا ٹاسک فورس کا محکمہ صحت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

بول نیوز کو ملنے والی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت اندرونی کہانی کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈائون یعنی لاک ڈائون میں نرمی کرنے  پر غور کیا گیا اور کورونا کے باعث تاجروں کو کاروبار سے متعلق درپیش مسائل پر  بھی بات ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کے باعث کورونا سے نمٹنے کے لیے اب صوبے میں لاک ڈائون میں نرمی کرنے پڑے گی، سندھ اکیلا کچھ نہیں کرسکتا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version