Advertisement

ہم ایسا کوئی رسک نہیں‌ لیں گے جو وائرس پھیلنے کا باعث بنے

وائرس

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز اس وبا سے عوام کو بچانے کے لئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کام کررہے ہیں، ہم ایسا کوئی رسک نہیں‌ لیں گے جس سے اس وائرس کا پھیلاؤ ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کی قیادت میں انٹرا سٹی اور سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی وزیر نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل سنیں اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لئے سب سے پہلے احتیاطی اقدامات شروع کئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھا جاسکے، اب تک جن سیکٹرز کو اجازت دی گئی ہے اس کے لیے نہ صرف سخت ایس او پیز بنائی گئی ہیں بلکہ اس کی جامع مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

اس موقع پر صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے کہا کہ حکومت کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، آج ڈیڑھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے اور ہماری ٹرانسپورٹ ہم نے حکومت کے اعلان پر بند رکھی ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ حکومت یہ سب عوام کے مفاد میں کررہی ہے لیکن اب ہمارے ڈرائیورز اور کلینئرز سڑکوں پر بے آسرا ہوکر پڑے ہیں۔

حکومت نے کاروبار کھولنے کی اجازت نہیں دی ، سعید غنی

Advertisement

ارشاد بخاری نے  یہ بھی کہ اندرون سندھ ٹرانسپورٹ چلانے کے لیے ایس او پیز دی جائیں ہم اس پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہیں، حکومت اگر فوری طور پر ٹرانسپورٹ نہیں کھول سکتی تو ڈرائیوروں، کلئنرز اور مالکان کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کرے، ہم پر اس وقت اپنے ٹرانسپورٹروں اور ہمارے پاس کام کرنے والے ملازمین کا بھاری دباؤ ہے۔

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے مزید کہا کہ ہم سندھ حکومت کی نیت پر شک نہیں کرتے کیونکہ سندھ حکومت ہی واحد حکومت ہے جس نے سب سے پہلے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے، ہماری یہ استدعا ہے کہ ہمارے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ایس او پیز دے کر انٹر سٹی اور اندرون سندھ ٹرانسپورٹ شروع کی جائے۔

ملاقات میں حاجی امان اللہ خان نیازی، حاجی مراد خان درانی، حاجی عبدالرؤف خان نیازی، محمد عاشق، تواب خان، فقیر محمد اور دیگر شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version