وزیر خارجہ کا برطانیہ میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں ہونیوالے شدید جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کورونا کی عالمی وباء سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں ہونیوالے شدید جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
شاہ محمود قریشی نے برطانیہ سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف نبرد آزما ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے جذبے اور ان کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے برطانوی شہریوں کی برطانیہ واپسی کے لیے سہولت مہیا کرنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا ۔
برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کے لیے پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے بروقت اور موثر اقدامات کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News