Advertisement

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا

جنگی جنون عروج پر

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کےٹویٹ پر غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق نے اپنے ایک بیا میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی طور پر آبادی کے تباسب کو تبدیل کرنے کے اقدامات کی مذمت کی تھی۔

عائشہ فاروق نے کہا کہ بھارت کی جانب سے تازہ ترین کاروائی میں ڈومیسائل کے زریعہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی کوشیش کی گئی ہے اور یہ اقدام بحارت نے اس وقت اٹھایا ہے جب دنیا کووڈ 19 وباء کے خلاف جنگ میں مصروف تھی، اس اقدام سے بی جے پی کی قیادت کی سیاسی موقع پرستی اور اخلاقی انحطاط کا اظہار ہوتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے بھارت کا اندرونی معاملہ ہونے کا نام نہاد دعوی دہرنے سے جھوٹ سچ نہیں ہو سکتا اور نہ ہی اس طرح غیرقانونی حیثیث قانونی ہو جاے گی۔

بھارتی بیانات جاری فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

Advertisement

عائشہ فاروق کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق متنازع علاقہ تسلیم کیا جاتا ہے، اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے مسئلے کا آخری حل ایک جمہوری طریقہ سے اقوام متحدہ کے تحت آزادانہ و غیر جانبدارانہ استصواب رائے سے ڈھونڈا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور بی جے پی حکومت کی جانب سے آر ایس ایس کے ہندوتواء نظریہ کو نافذ کرنے کوشیشوں کو بھارت نہیں چھپا سکتا۔

عائشہ فاروق نے کہا کہ بھارت کی جانب سے طاقت کا بربرانہ استعمال کشمیریوں کی ہمت کو نہیں توڑ سکتا ، بھارت کا طاقت کا وحشیانہ استعمال کشمیریوں کے استصواب رایے کے حق کو نہیں سکتا ۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق نے مزید کہا کہ بھارت کو واضح کرتے ہیں کہ پاکستان اور اس کی قیادت کشمیریوں کی قانونی اور منصفانہ جدوجہد سے ہیچھے نہیں ہٹے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میرپور ماتھیلو: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، صحافی اور کمسن بچی جاں بحق
سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version