Advertisement

وفاقی حکومت کا ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

وفاقی

وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلئے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ اسد عمر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور معید یوسف کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہا کہ وفاق نے تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کی بندشیں 14 اپریل تک جاری رہیں گی اور تمام صوبے اس فیصلے پرعملدرآمد کریں گے ۔

اسد عمر نے کہا کہ آج مشترکہ طور پر فیصلہ ہوا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ پر کوئی بندش نہیں ہوگی کیونکہ کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی دکانیں کھلی رکھنا بہت ضروری ہے جبکہ آگے کے حوالے سے فیصلہ 14 اپریل کی این سی سی میٹنگ میں یہ بھی طے پائے گا کہ بندشیں کم کی جائیں یا بڑھائی جائیں۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ نے یہ بھی کہا کہ صوبوں کے وفاق سے جتنے مؤثر روابط ہونگے اتنے بہتر طریقے سے ہم مدد کر پائیں گے۔

 اسد عمر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بیرون ملک سے آنےوالوں کی وجہ سے کورونا پھیلاہے، اندرون ملک پروازوں پر بندش جاری رہے گی، بندشوں کی وجہ سے کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں کمی ہوئی ہے جبکہ مزید بندشوں کی ضرورت ابھی محسوس نہیں کی گئی۔

Advertisement

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

اسد عمر کایہ بھی کہنا تھا کہ چار اپریل کو ایک پرواز جائے گی اور اسی دن ایک پرواز بیرون ملک سے اسلام آباد آئے گی، تمام پروازیں ایک ساتھ بحال نہیں کی جائیں گی جبکہ اسلام آباد آنے والی پرواز کے تمام مسافروں کو ایئرپورٹ پر قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور ان کے ٹیسٹ لیے جائیں گے، منفی آنے پر انہیں جانے دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ شکایات آئی ہیں کہ کچھ پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے دفاتر بائیو میٹرک مشین سے حاضری لگا رہے ہیں، ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں جو پابندیاں ہیں ان پر عمل کریں تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج 105 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 33  ،بلوچستان میں 6، خیبرپختونخوا میں23، پنجاب میں 40 اور گلگت بلتستان میں 3 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2148 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 709 ، بلوچستان میں 164 ، خیبرپختونخوا میں 276 ،اسلام آباد میں 58  ، گلگت بلتستان میں 187  ، پنجاب میں 748 اور آزاد کشمیر میں 6  مریض موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version