بزدار صاحب اخلاقی طور پر خود کو قانون کے حوالے کردیں، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب پراعتبار کیسے کرلیں وہ خود آٹا اور چینی چوروں کے سرغنہ ہیں لہزا بہتر ہے کہ بزدار صاحب اخلاقی طور پر خود کو قانون کے حوالے کردیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزدار صاحب آپ پنجاب کی عوام کو نہ کرونا سے بچا سکے اور نہ ہی مہنگائی سے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بزدار صاحب وزیراعلیٰ ہاوس کو آڈیننس فیکٹری نہ بنائیں اگر آڈیننس بند کمزروں سے جاری ہونے ہیں تو پنجاب اسمبلی کو تالے لگادیں۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر اسمبلی کا اجلاس بلائے اور کورونا پر اپنی کارکردگی سے ایوان کو آگاہ کرے جبکہ بزدار صاحب ذخیرہ اندوزوی کا آڈیننس بھی پہلے اسمبلی میں لائیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آٹے اور چینی چوری کی رپورٹ کے بعد بزدار صاحب صوبے کی عوام آپ کی طرف شک کی نظروں سے دیکھتی ہے پنجاب حکومت بتائے آپ کو کتنی امداد اور کہاں کہاں سے ملی اور کہاں خرچ کی؟؟
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بزدار صاحب پہلے پیچھلے گناہوں کی سزا بھگتیں پھر نئے گناہ کرنے کا سوچیں کیونکہ بزدار صاحب آپ آٹے اور چینی کی چوری سے بری ازمہ نہیں ہوسکتے۔
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حمزہ شہباز کو رہا کیا جائے، عظمیٰ بخاری
یاد رہے اس سے قبل ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سے جا ری کردہ بیان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 203 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 4331 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10228 ہوگئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

