Advertisement

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو 8 ارب روپے دیے ہیں، وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ

بیڈز

وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ڈاکٹرز اور طبی عملےکے لئےحفاظتی سامان منگوارہی ہے جبکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو 8 ارب روپے بھی دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ اجمل وزیر نے میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے سے اب تک کورونا سے 16 افراد جاں بحق ہونے جبکہ 405 افراد میں اب تک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پاک افغان بارڈر آج سے 9 اپریل تک افغان شہریوں کی واپسی کے لئے کھلا رہے گا کیونکہ پاک افغان سرحد کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھا۔

ینگ ڈاکٹروں نےسرکاری اسپتالوں کے بائیکاٹ کااعلان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے زکوٰۃ فنڈ سے غریبوں کی مدد الگ سے کی جائے گی جبکہ زکوٰۃ فنڈ سے بھی مستحقین کو الگ سے 12 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

اجمل وزیر نے بتایا کہ محکمہ صحت کے لئے فوری طور پر 8 ارب روپے جاری کئے گئے، خیبرپختونخوا حکومت غریبوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑے گی اس کے لئے امدادی رقوم کی شفاف تقسیم کا طریق کار بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ محمود کی صدارت میں کورونا سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار  کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت مزید طبی آلات اور حفاظتی سامان بھی منگوارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبلکوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کے حکومت کی جانب سے حفاظتی کٹس فراہم نہ کرنے پر احتجاج کے دوران پولیس نے لاٹھی چارج کرکے درجنوں ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جائزمطالبات پر پولیس کے لاٹھی چارج کرنے اور ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاریوں پر سرکاری اسپتالوں میں بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر یاسر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کا اب ڈیوٹیاں دینا ناممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version