پی آئی اے کی ایک اور ائیرہوسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کی ایک اور ایئرہوسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو سے واپس آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کی فلائیٹ کی ایک اور ایئر ہوسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت نے ایئر ہوسٹس کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
34 سالہ ائیرہوسٹس کو وائرس کی تصدیق ہو نے کے بعد ایکسپو سنٹر لاہور قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔
ائیرہوسٹس ٹور نٹو کی پرواز سے لاہور پہنچی تھی۔
یاد رہے کہ ٹور نٹو کی پرواز میں کل رات دو پائلٹس میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3200 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 50 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔150 سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News