Advertisement

ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رپورٹ جاری

ہیومن رائٹس

2019 میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی جانب سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
انسانی حقوق رپورٹ کے مطابق سال 2019 پاکستانیوں کے لیے مشکل سال رہا ہے اور بتایا گیا ہے کہ بار ہا کہا گیا پالیسی سازی اورعملدرآمد میں سول اور ملٹری ایک صفحے پر ہیں۔
رپورٹ میں بتا گیا ہے کہ سال 2019میں پاکستان تحریک انصاف اور اس کی مخلوط حکومت مضبوط رہی جبکہ سال 2019میں لوگوں کے مفاد میں معیشت کی بہتری کے لیے کوئی واضح سمت نظر نہ آئی ہے۔
سال 2019کے اختتام تک حکومت معیشت میں بہتری کے وعدے پورے نہ کر سکی لیکن حکومت کرپشن کے خاتمے ، معاشی صورتحال میں بہتری ، انصاف کے وعدوں پر اقتدار میں ضرور آئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نےعوامی مفادات کے منصوبوں کی بڑے پیمانے پر کٹوتی کی گئی ہے اور مالیاتی اداروں کی شرائط پوری کرنے کے لیے حکومت نے سادگی پالیسی اختیار کی ہے۔

Advertisement

ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ سال 2019 میں پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھا ،مالی معاملات کی فیصلہ سازی پر آئی ایم ایف کا غلبہ رہا اور آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کےلیے مایوس کن معاہدہ بھی کیا گیا۔
حکومت کی جانب سے قرضوں کی حوصلہ شکنی کے مسلسل بیانات آتے رہے لیکن بدعنوانی اور مالی قرضوں کو ختم کرنے کے بیانات تصور کے برعکس رہے۔
کمیشن کی رورٹ کے مطابق پسندیدہ سیاستدانوں اور بڑے کاروباری افراد کو نواز جانا واضح رہا اور پرانی حکومتوں کےنمائندے اور آئی ایم ایف کےمنظور کردہ افرادنئی معاشی ٹیم کا حصہ بنے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version