حکومت کا سوشل میڈیا پر سرکاری اشتہارات دینے کا اعلان

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر سرکاری اشتہارات دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو ہوئے معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سوشل میڈیا، ڈیجیٹل میڈیاپر اشتہارات دینےجارہے ہیں۔
اپنے بیان میں معاونِ خصوصی نے کہا کہ حکومت پہلے اخبارات اور ٹی وی چینلزکو سرکاری اشتہارات دیتی تھی مگر اب دور جدید کے حساب سے پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں میڈیاکودرپیش مسائل کےحل پربات چیت ہوئی جبکہ احساس پروگرام کےذریعے پورٹل بنا کر امداد عوام تک پہنچانے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یوٹیوب چینلز چلانے والے بھی اشتہارات کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں لیکن اس سے پہلے سے یوٹیوب چینل چلانے والے صارفین کو اشتہار حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

