Advertisement

لاہور میں کورونا وائرس کے کتنے مریض زیر علاج ہیں؟

یاسمین

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں  کرونا وائرس کے ساڑھے تین سو سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی  ڈی سی آفس میں مخیر حضرات سے ملاقات ہوئی ، جس میں کوار ڈ ینیشن کمیٹی کے ممبران نے لاہور میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کی وجہ سے ہونے والے بے روزگار مزدور اور دیہاڑی دار طبقات کے درمیان راشن کی تقسیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں مختلف مستند فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کو ضرورت مند گھرانوں میں راشن تقسیم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ لاہور کے بے روز گار مزدور اور دیہاڑی دار طبقات میں راشن کی تقسیم کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے جبکہ این  اے اور یو سی کی سطح پر ضرورت مند گھرانوں میں راشن کی تقسیم جاری ہے۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور مخیر حضرات مل کر بے سہارا طبقات کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور کرونا وائرس کے مریضوں کی مناسب دیکھ بھال جاری ہے جبکہ کرونا وائرس کے کنفرم مریضوں کا صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس جانا مثبت تبدیلی ہے۔

Advertisement

دنیابھرمیں کوروناسے 95ہزارسےذائدافراد جاں بحق

 صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے اور مریضوں کے علاج کیلئے بہترین انتظامات کر رکھے ہیں جبکہ حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے مجبوری میں لاک ڈاون کا چناو کیا۔

اس موقع پر کوار ڈ ینیشن کمیٹی کے ممبران میں رکن پنجاب اسمبلی سعادیہ ، ڈاکٹر حسین جعفری اور مخیر حضرات میں ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت مختلف فلاحی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version