Advertisement

سندھ حکومت نےآوارہ کتوں کے لیے رحم دلانہ منصوبہ تیار کرلیا

سندھ حکومت

سندھ حکومت کی جانب سے آوارہ کتوں کے  لیے رحم دلانہ منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے آوارہ کتوں کے مسئلے کے حوالے سے سائنٹفک بنیادوں پر معاملے کو حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے   اور  اس مقصد کی تکمیل  لیے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

حکومت سندھ نے اپنی طرز کا منفرد منصوبہ ترتیب دیا ہے جس کے تحت مختلف علاقوں میں موجود آوارہ کتوں کو مارے بنا  لوگوں کے  لیے بے ضرر بنا دیا جائے گا۔

 پہلے مرحلے میں آوارہ پھرنے والے کتوں کو پکڑ کر ان کی نس بندی کی جائے گی، بعد ازاں اسٹریلائزیشن کے عمل سے گزار کر کتوں کو ان کی متعلقہ جگہوں پر دوبارہ چھوڑ دیا جائے گا۔

وزیر اعلی سندھ کے حلقہ انتخاب میں آوارہ کتوں نے خاتون کی جان لے لی

Advertisement

اس پورے منصوبے کی لاگت 264ملین  روپے رکھی گئی ہے اور بروقت تکمیل کے  لیے رقم کا اجرا بھی کیا جاچکا ہے۔

اس کامیاب ڈاگ کنٹرول پروگرام سے نہ صرف آوارہ کتوں کی بہتات اور کاٹے کی شکایات سے نجات ملے گی بلکہ عوام کو محفوظ اور پرسکون معاشرہ بھی میسر آسکے گا۔

پانچ سالہ منصوبے کے دوران اس امر کا بطور خاص خیال رکھا جائے گا کہ کسی بھی مرحلے پر کسی بھی جاندار کی جان ضائع نہ ہو کیونکہ حکومت سندھ انسانی ہمدردی اور جانداروں کے تحفظ کے فلسفے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version