وزیرخارجہ کا انڈونیشیا کی وزیرِخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا انڈونیشیا کی وزیرِخارجہ محترمہ رتنو مارسودی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں وزیر خارجہ نے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کو اس وبائی تناظر میں، مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے موثر انداز میں نبرد آزما ہونے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا جبکہ وزیر خارجہ نے اس عالمی وبا کے باعث انڈونیشیا میں ہونے والے جانی نقصان پر،پاکستان کی طرف سے انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے انڈونیشیا کی طرف سے کیے گئے بروقت اقدامات کو بھی سراہا۔
شاہ محمود قریشی نے اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے، پاکستان کی طرف سے کی جانے والے کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی انڈونیشیا کی طرح، اس مشکل وقت میں توازن کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ایک طرف ہم اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے، سماجی فاصلے کو اپنانے پر زور دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف معیشت کے پہیے کو حرکت میں رکھنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
انڈونیشیا کی وزیرِخارجہ سے رابطے میں شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اس وبائی چیلنج کی وجہ سے عالمی معیشت پر بہت مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں جبکہ کم وسائل کے حامل ممالک کو اس آفت سے نمٹنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسی تناظر میں وزیر اعظم عمران خان نے اس مشکل گھڑی میں ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کے لیے “قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی تجویز دی ہے تاکہ یہ ممالک اپنے وسائل کو اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے بروئے کار لا سکیں۔
پاکستان, افغان امن عمل میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت تمام اہم فورمز پر ہماری تجویز کو زیر غور لایا جا رہا ہے جبکہ ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کیلئے اس وقت عالمی بینک، آئی ایم ایف، جی 20 اور یورپی یونین ،جیسے فورمز میں انہی خطوط پر غوروخوض ہو رہا ہے۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسی لاکھ بے گناہ افراد کو کرفیو کے ذریعے محصور بنا رکھا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس بلا جواز محاصریے کے خاتمے کیلئے بھارت پر زور دیا جائے تاکہ نہتے کشمیریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
اس موقع پر انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے پاکستان میں زیر تعلیم انڈونیشین طلباء کا خیال رکھنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا وبا کے انسداد کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کے ذریعے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کرتے ہوئے اس مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News