Advertisement

پاکستان پر دراندازی کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے دراندازی کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انے ایک پیغام میں کہا کہ انڈین 15 کور کمانڈکابی بی سی کو انٹرویوحقائق کے منافی ہے لہزا بھارتی قیادت داخلی معاملات کو دور کرنے پر توجہ دے۔

Advertisement

 اپنے پیغام میں میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارتی الزامات مسائل سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے جبکہ بھارت 15اگست غیر آئینی فیصلےکے بعد کی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان نے اقوام متحد کے مبصر گروپ کو آزاد کشمیر میں کسی بھی جگہ جانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں تعینات سینیئر انڈین جنرل نے الزام لگایا تھا کہ ان کی انٹیلیجنس کے مطابق پاکستان زیادہ سے زیادہ کووڈ 19 کے متاثرین کو پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی طرف شفٹ کر رہا ہے۔

سرینگر میں تعینات انڈین آرمی کی 15 ویں کور کے کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل بی ایس راجو نے کہا تھا کہ کووڈ 19 کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد پاکستان کی فوج کی تعیناتی یا رویے میں کوئی تبدیلی نظر آئی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ویسے تو تعیناتی کے حوالے سے کوئی اہم تبدیلی نظر نہیں آئی لیکن وہ یہ ضرور دیکھ رہے کہ پاکستان سے دراندازی ہو رہی ہے اور ’پاکستان کووڈ 19 کے متاثرین کی زیادہ تعداد کو‘ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر بھیج رہا ہے

Advertisement

انڈین آرمی کی 15 ویں کور کے کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل بی ایس راجو نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کو اپنا رویہ بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم دونوں ملک کووڈ 19 کے خلاف اپنے اپنے طریقے سے کام کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version