Advertisement

مودی حکومت مسلمانوں کو دانستہ نشانہ بنا رہی ہے، وزیراعظم

تحریک انصاف

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت مسلمانوں کو دانستہ نشانہ بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مودی کی کورونا پالیسی سے ہزاروں محصور، بھوک کا شکار ہوگئے۔

عمران خان نے کہا کہ مودی سرکار ناقص کورونا پالیسی پر رد عمل کا رخ موڑنا چاہتی ہے، مودی حکومت کا اقدام ایسے ہے جیسے نازیوں نے یہودیوں کے خلاف کیا۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی حکومت کے نسل پرستانہ ہندو تو ابالادستی نظریے کا ثبوت ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز بین الاقوامی نشریاتی ادارے  سے بات کرتے ہوئے بھارتی مصنفہ ارون دتی رائے نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس  کے  بھارت میں پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرا کر ہندوؤں کے جذبات کو اکسا رہی ہے ۔

ارون دتی رائے نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ سلسلہ ایسا ہی چلا تو حالات مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف بڑھ جائیں گے۔

معروف بھارتی مصنفہ ارون دتی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو قرار دے کر ان کے خلاف نسل کشی کا ماحول بنایا جارہا ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ بھارت وزارت صحت کےتازہ اعداد وشمار کےمطابق ملک میں کوروناوائرس کےکیسزکی تعداد 11 ہزار 906 ہوچکی ہےجبکہ 480 افرادہلاک ہوئے۔

بھارت میں کوروناوائرس کاپہلا کیس 15 فروری کورپورٹ ہواتھااورعالمی سطح پرکوروناوائرس کےاعداد و شماررکھنےوالی ویب سائٹ کےمطابق اب  تک مجموعی تعداد 16  ہزار 365 ہوگئی ہے۔جبکہ اس سے   521 افرادہلاک ہوچکےہیں۔ اور 2ہزار 466 افرادصحت یاب ہوچکےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version