Advertisement

عدالت نے چھ ماہ میں تمام بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم دیدیا

جج

چیف جسٹس نے خیبرپختونخوا ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے چھ ماہ میں تمام بھرتیاں مکمل  کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے طابقسپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی س پر چیف جسٹس گلزار نے برہمی کا اظہار کیا ۔

چیف جسٹس کی جانب سے درخواست زائد المعیاد ہونے پر عدالت کا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پر سخت اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب جب بھی زائد المعیاد درخواست آئے گی ساتھ وزیر اعلیٰ کا بیان حلفی بھی آنا چاہیے کیونکہ خیبرپختونخوا حکومت نے  یہ عادت بنا لی ہے ہر درخواست دیر سے دائر کرنی ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے  کہا ہے کہ ہمیشہ بہانہ بنا دیا جاتا ہے کہ فیصلے کی کاپی بروقت نہیں ملی جبکہ چیف جسٹس نےکہا کہ کیا ملازمین ایکٹ کے تحت پروجیکٹس کے نہیں تھے جس پر وکیل خیبرپختونخوا حکومت نے کہا کہ اگر ان ملازمین کو ریگولر کیا تو پھر ایک نیا پنڈورا بکس کھل جائے گا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ اپنا پنڈورا بکس بند کرنے کے لیے ہمارا پنڈورا بکس کیوں کھول رہے ہیں، جو باتیں آپ اب کر رہے ہیں فیصلہ آنے سے پہلے ہمیں کیوں نہیں بتائی گئیں جس پر وکیل کے پی حکومت نے کہا  کہ اس میں ہماری اپنی کوتاہی ہے میں معذرت چاہتا ہوں۔

Advertisement

عدالت نے موقف سننے کےبعد خیبرپختونخوا حکومت  کو چھ ماہ میں تمام بھرتیاں مکمل  کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version