Advertisement

کراچی یونیورسٹی میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی یونیورسٹی

حساس اداروں  نے  چھاپہ مار کر کراچی  یونیورسٹی میں چھپایا گیا  اسلحہ برآمد  کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘نیٹ ورک کے گرفتار دہشتگرد شاہد متحدہ کی نشاندہی پر حساس اداروں نے کراچی یونیورسٹی میں کارروائی کرکے  چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی جامعہ کراچی کے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر میں کی گئی جس میں ایک مشین گن 2 پستول اور گولیاں برآمد  ہوئیں جبکہ  کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ بھی برآمد  ہوا۔

ذرائع کے مطابق ملک کے خلاف ذہن سازی کا لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے  جبکہ ملک کی اہم تنصیبات کی تصاویر ،نقشے اور چیک بکس  بھی برآمد  ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کارروائی  جے آئی ٹی میں انکشافات کے بعد کی گئی ۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ملزمان کے زیراستعمال آئی پی کی جانچ پڑتال کر لی  ہے جبکہ ای میل ریکارڈ اور ڈیٹا بھی تحویل میں لے لیا گیا  ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ  ملزمان کو بھارت سے تخریب کاری کے لیے ہدایات ملتی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملزم ماجد نے گروہ کے سرغنہ شاہد متحدہ کی ہدایت پر اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر میں اپنا آفس بنا رکھا تھا ۔

 ملزمان شاہد متحدہ ،عادل انصاری اور ماجد کے گھروں پر بھی چھاپے  مارے گئے اور  وہاں تلاشی  لی گئی ۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلحہ شہر میں دہشتگردی کی واردات میں استعمال ہونا تھا۔حساس ادارے نے شاہد متحدہ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

 ایس آئی یو پولیس اور ایف آئی اے نے  ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کر تے ہوئے  تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version