کورونا وائرس سے متاثرہ ملک پاکستان کے لیئے اچھی خبر

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے چین کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے جس کی بنیاد پر چین کا خصوصی پرواز کا طیارہ مزید طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔
چین کا خصوصی کارگو طیارہ پاکستان پہنچ گیا، پرواز طبی سامان لے کراسلام آبادایئرپورٹ پہنچ گئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق سامان میں ماسک، ٹیسٹنگ کٹس، دستانے اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔
یاد رہے کہ چین نے اس سے قبل بھی کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی جبکہ چین نے مشکل وقت میں پاکستان کو اہم طبی آلات، اشیاء اور ادویات فراہم کیں ہیں۔
کورونا کی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بتدریج بڑھ رہی ہے، ڈاکٹر ظفر
چین نے کراچی اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیئے بروقت امداد پہنچائی تھی۔
کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،چین کے شہر بیجنگ سے پاکستان ایئر لائن کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔
پاکستان ایئر لائن کی پرواز پی کے 8552 کے کرونا وائرس سے حفاظت کےلئے سامان پاکستان پہنچایا گیا ہے، امدادی سامان میں ٹیسٹنگ کٹس، گلوز اور ماسک شامل ہیں۔
ترجمان پاکستان ایئر لائن کا کہنا تھا کہ کسٹمز حکام نے کسٹمز کلیئرنس کے بعد سامان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) حکام کردیا گیا۔ترجمان پاکستان ایئر لائن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لینے گزشتہ روز چین گیا تھا۔
خیال رہے پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جارہے ہیں اور 10 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ چھٹا کارگو طیارہ ہے، 30 مارچ کو بھی چین سے ایک طیارہ کے ذریعے امدادی سامان کراچی ایئرپورٹ پر لایا گیا تھا۔چینی حکومت کی جانب سے کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان پاکستان بھیجا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News