Advertisement

کروناوائرس : پیپلز پارٹی کا بڑا فیصلہ

تندور

پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں سستے تندور کھولنے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیرمین بلاول بھٹو کی ہدایات کے مطابق نیر بخاری کی پارٹی رہنماوں سے مشاورت ہوئی جس میں نیر بخاری نے مخیر حضرات سے رابطے میں بھرپور تعاون کی یقین  دہانی کرائی ۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی نے لوگوں کو سستا کھانہ فراہم کرنے کے لئے سستے تندور کھولنے کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد کے بعد ملک بھر میں سستے تندور کھولیں جائیں۔

نیر بخاری کا کہنا ہے کہ دسترخوان پر لوگوں کو سستی روٹی اور سالن فراہم کیا جائیگا، کرونا وباء کے باعث سفید پوش لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نیر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی شہری ضلحی ڈویژنل تنظیمیں زیادہ سے “عوامی تندور “کھول کر شہریوں کی مدد کریں اور لوگوں کو سستا کھانہ فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں دسترخوان کھولے جائیں ۔

Advertisement

‏‎وفاقی حکومت کورونا کے خلاف سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے، بلاول بھٹو

واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے خلاف سست روی سے فیصلے کر رہی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت لاک ڈاﺅن کے لئے کوئی ٹھوس فیصلہ کرنے میں ناکام نظر آتی ہے جبکہ وفاقی حکومت صحت کے شعبے میں رقم مہیا کرنے کے لئے بھی تیار نہیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ اب تک پاکستان نے اس وباءسے 94لوگ فوت ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں 5230 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور پاکستان میں حفاظتی لباس اور طبی عملے کی کمی کے ساتھ ساتھ دیگر طبی آلات کی بھی کمی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version