سندھ کابینہ نے ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ کے اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے ہیں جس کے مطابق سندھ کابینہ نے ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی منظوری دی ہے اس کے مطابق آرڈیننس میں اسکول فیس میں بیس فیصد رعائت فراہم کی گئیں ہیں جبکہ آرڈیننس کے تحت ملازمین کو روزگار کا تحفظ حاصل ہوگا۔
سندھ کابینہ سے منظور شدہ سندھ کووڈ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 کی منظوری میں بجلی اور پانی کے بلوں میں رعایت دی جائے گی۔
سندھ کووڈ 19 ایمرجنسی رلیف آرڈیننس 2020:
- نجی سیکٹر میں کام کرنے والےملازمیں کی تنخواہ دینے کو بھی یقینی بنایا گیا ہے
- آجر کو فائدہ دینے کیلئے کچھ کٹوتی کی بھی اجازت دی گئی ہے
- تنخواہ کےسلیب نوٹیفائی ہونگے
- آرڈیننس شیڈول ٹو کے تحت بجلی کے بل میں رعایت
- اس میں رہائشی پانی کے ماہوار بل میں بڑی رعایت دی گئی ہے
- گیس کھپت پر بھی رعایت دی گئی ہے
- گھروں کے کرایوں میں بھی رعایت دی گئی ہے
وفاق نے چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج کی منظوری دے دی
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے آرڈیننس کو منظور کر دیا اور کابینہ نے آرڈیننس گورنر کو بھیجنے کی منظوری دیدی ہے۔
دوسری جانب سندھ کابینہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی شرح بڑھانےکی تجویز دے دی، ٹریفک قوانین کی 52 خلاف ورزیوں کا جرمانہ بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی۔
مقررہ سے زیادہ اسپیڈ پرموٹرسائیکل کاجرمانہ 400 سے 500 کرنے، 100 سی سی گاڑی،جیپ ،پی ایس ایل وی،ایل ٹی وی پرپرجرمانہ1500کرنے اور پبلک سروس وہیکل پرزیادہ مسافر بٹھانے پر جرمانہ 300 سے بڑھاکر 1000 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ٹریفک سگنلز توڑنے پر جرمانہ 400 سے بڑھا کر 2000 سے 5000 تک ، گڈز ٹرانسپورٹ کی اوور لوڈنگ کا جرمانہ 1000 سے 2000 کرنے اور اوورٹیکنگ کی پابندی کی خلاف ورزی پرجرمانہ 300سےبڑھاکر2000تک کرنے کی تجویز دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو جرمانے بڑھانے پرمشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کےبعد تجاویز لائی جائیں ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پراتناجرمانہ ہوکہ بھرتےہوئےتکلیف ہو، جب ادائیگی میں تکلیف ہوگی تو خلاف ورزی بھی نہیں ہوگی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News