Advertisement

پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرین افراد کی تعداد 3200 سے تجاوز

کورونا سے متاثرہ افراد

پنجاب میں کرونا وائرس  کے مزید 44کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 3276 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے سماجی رابطے کی وین سا ئٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب میں جاں بحق افراد کی تعداد35 ہے جبکہ 17افراد کی حالت تشویشناک ہےاور پنجاب میں اب تک صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد630ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے مزید کہا کہ پنجاب میں مجموعی طور پر48ہزار381ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے پنجاب میں 701زائرین قرنطینہ میں ہیں، تبلیغی جماعت کے1257افرادقرنطینہ میں ہیں اور جیلوں میں 91قیدی کوروناوائرس کا شکار ہیں۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ اب تک پنجاب میں 34 اموات ہو چکی ہیں اور 13 مریض تشویشناک حالت میں ہے اور اس وقت پنجاب میں 3 ہزار 259 مریض کورونا کے کنفرم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں اب تک 630 مریض اب تک پنجاب میں ریکور کر چکے ہیں اور اب تک پنجاب میں 46ہزار ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ اگلے ہفتے سے گلی محلوں اور کمیونٹی کی سطح پر بھی دس ہزار ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

ڈاکٹرز کے احتجاج کے متعلق ان کا کہنا تھا حفاظتی سامان تو سب ڈاکٹرز کو مل رہا ہے لیکن اب وہ اپنے ڈاکٹرز بحال کرنے لئے دھرنہ دے کر بیٹھ گئے ہیں۔

ڈاکٹڑ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ  جو لوگ فرنٹ لائن پر کورونا وائرس کے خلاف کام کر رہے ہیں ان کی تنخواہ کو ڈبل کیا جائے گا جبکہ لاک ڈاون اور سوشل ڈسٹنس سے ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version