Advertisement

پاکستان میں مقیم وطن واپسی کے منتظر برطانوی شہریوں کے لیے اچھی خبر

برطانوی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے اگلے ہفتے سے مزید 9 چارٹر فلائٹس کا انتظام ہو گیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کہتے ہیں گزشتہ 3 ہفتوں سے پاکستان سے برطانوی شہریوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا پاکستان سے برطانیہ کے لیے مزید چارٹر فلائٹس پر پیش رفت ہوئی ہے،اگلے ہفتے آٹھ چارٹر فلائٹس اسلام آباد اور لاہور جبکہ 1 چارٹر فلائٹ کراچی سے برطانوی شہریوں کو واپس لے کر جائے گی۔

Advertisement

ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کا کہنا ہے اسلام آباد اور لاہور سے جن افراد نے بکنگ کرا رکھی ہے انہیں دوبارہ بکنگ کرانے کی ضرورت نہیں،پاکستان میں بین الاقوامی فلائٹس پر پابندی کے بعد 10 ہزار 500 برطانوی شہری وطن واپس جا چکے ،پیر تک مزید 2 ہزار 500 برطانوی شہری 10 چارٹر فلائٹس سے برطانیہ واپس پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے پاکستان سے مزید برطانوی شہری وطن واپس جانا چاہتے ہیں،جن شہریوں نے رجسٹریشن نہیں کرائی وہ جلد از جلد رجسٹریشن کرائیں،9 چارٹر فلائٹس سے 2250 برطانوی شہریوں کو وطن واپس لایا جا سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version