Advertisement

صوبہ سندھ، پنجاب اور کے پی کے میں کورونا وائرس کے مزید 144کیسز کی تصدیق

مزید 287 

صوبہ سندھ، پنجاب اور کے پی کے  میں کورونا وائرس کے مزید 144  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2581 ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج  صوبہ سندھ، پنجاب اور کے پی کے  میں کورونا وائرس کے مزید 144 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 90 مریض پنجاب ،22 سندھ جبکہ گلگت بلتستان  میں 32 مریض سامنے آئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 22  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 786 تک پہنچ چکی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ آج کراچی اور سکھر میں کورونا وائرس کےمزید 22 مریض سامنےآ گئے ، تمام افراد رابطوں کے زریعے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ۔

ترجمان محکمہ صحت نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 342 ، شہید بے نظیر آباد سے 6 ، جامشورو سے 2، حیدرآباد میں کل تعداد 151 ، لاڑکانہ میں 7 ، دادو،جیکب آباد میں 1،1 جبکہ سکھر میں کل متاثرہ افراد کی تعداد 273 تک جاپہنچی ہے۔

Advertisement

ترجمان محکمہ صحت نے مزید کہا کہ سندھ میں 65  مریض صحت یاب ہوئے ہیں جن میں 39 افراد کا تعلق کراچی، 25 افراد کا تعلق سکھر اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جبکہ  13 جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 12 افراد کا تعلق کراچی اور 1 کا تعلق حیدرآباد  سے ہے ۔

 دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 90 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 1012 تک پہنچ گئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام کنفرممریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے اور طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

صوبہ سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 58 کیسز کی تصدیق

ترجمان ہیلتھ کئیر نے یہ بھی کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہا کہ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔

Advertisement

دریں اثناءمحکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 32 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 343 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version