ملک میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ، مجموعی تعداد 30 ہوگئی

ملک میں کورونا وائرس میں مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2245 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے ملک میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد کے جاں بحق ہونے جن میں میں سے دو ہلاکت خیبر پختونخوا جبکہ سندھ اور پنجاب میں ایک ایک ہوئی ہے۔
صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں مہلک وائرس سے مزید 1 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 59 سالہ مریض کا تعلق کراچی سے ہے جسے 19 مارچ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ آج انتقال کرگیا۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے یہ بھی کہا کہ جاں بحق ہونے والا مریض حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا جسے دمہ اور سانس لینے میں تکلیف کا بھی سامنا تھا۔
صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ آج ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سندھ میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے اور اب تک صوبے میں ہونے والی تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس میں مزید 3 افراد جاں بحق ، تعداد 26 ہوگئی
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کے فوکل پرسن نے بھی صوبے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ہلاکت کے بعد مہلک وائرس خیبرپختونخوا میں اب تک 7 زندگیاں نگل چکا ہے
دریں اثناء ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق راولپنڈی میں 83 سالہ شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا ، کورونا وائرس سے پنجاب میں 10 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکےہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ پنجاب میں اب تک کورونا سے 10 ہلاکتوں میں سے لاہور میں 4، راولپنڈی 4 جب کہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News