پاکستان نے کورونا وائرس کیلئے نیوزی لینڈ کے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے بروقت اقدامات کو سراہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ وینسٹن پیٹرز سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے بروقت اقدامات کو خوب سراہا ہے۔
دورانِ گفتگو کورونا عالمی وبائی چیلنج سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان، نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس غیر معمولی عالمی وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے اور بتایا کہ کرونا وبا کے غیر معمولی پھیلاؤ کے باعث دنیا عالمی معاشی بحران کی جانب بڑھ رہی ہے۔
مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہی ہے، وزیراعظم
وزیر خارجہ نے اپنے ہم. منصب کو، کورونا عالمی وبائی تناظر میں کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ترقی پذیر ممالک کیلئے واجب الادا قرضوں کی ادائیگی میں سہولت” کی تجویز کے مندرجات سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ موجودہ عالمی وبا کے پھیلاؤ کے خطرے کو سامنے رکھتے ہوئے، عالمی، مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست سے جاری بلاجواز کرفیو کے فوری خاتمے کیلئے، بھارت سرکار پر دباؤ ڈالے ۔
وزیر خارجہ نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کو ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہامریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ہندوستان میں تیزی سے پھیلتی ہوئی مذہبی منافرت کا پردہ چاک کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ، مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے ۔
وزیر خارجہ نے موجودہ عالمی وبائی صورتحال کے پیش نظر، نیوزیلینڈ میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو ویزہ کی مدت میں توسیع فراہم کرنے پر نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نے، موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر نیوزی لینڈ میں زیر تعلیم 200 سے زائد پاکستانی طلباء کا خصوصی خیال رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News