Advertisement

عالمی برادری ہندوستان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے، وزیرخارجہ

خطے کے امن

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک خطرناک کھیل رہا ہے عالمی برادری ہندوستان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے مسلسل لاین آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر کہا ہے کہ ایک طرف دنیا کورونا جیسی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نبرد آزما ہے تو دوسری طرف بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کورونا وباء کے باوجود ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر صدر سلامتی کونسل کو میں نے خط لکھا ہے اور پاکستان کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا ہے گزشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں درخواست کی کہ برطانیہ پی 5 کا اہم رکن ہونے کے ناطے ہندوستان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے۔

 شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بھارت جس طرح مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اور جس طرح مسلمانوں کو کرونا وائرس کا ذمہ دار قرار دے رہا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک خطرناک کھیل رہا ہے عالمی برادری کو ہندوستان کے منافرت پر مبنی اس رویے کی سرزنش کرنی چاہیے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل ناروے کی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیر خارجہ نے نارویجین ہم منصب کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس عالمی وبا کے باعث احساس پروگرام کے تحت 8 بلین ڈالر ریلیف پیکج کا آغاز کیا ہے۔

وزیر خارجہ کا برطانیہ میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کرفیو سے متعلق ناروے کی ہم منصب کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا مقبوضہ کشمیر میں مستقل کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کی شدید کمی ہو چکی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی وبائی تناظر میں عالمی برادری کو انسانی ہمدردی کے ناطے، اس بلاجواز کرفیو کے خاتمے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھانا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version