Advertisement

سخت لاک ڈاؤن وقت کی ضرورت ہے، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے  کہ  سخت لاک ڈاؤن وقت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی وزیر  اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء سے نمٹنے کے لیے  سخت لاک ڈاؤن وقت کی ضرورت ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ کل  بروز جمعہ کو لاک ڈاؤن مزید سخت ہوگا۔ 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل سخت لاک ڈاؤن ہوگا  جس کے بہترین نتائج بر آمد ہوں گے۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا     کہ لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لیے کل فوج، رینجرز ، پولیس  سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی  تاکہ لوگ کسی ایک جگہ بڑی تعداد میں جمع نہ ہوں۔

کورونا کیخلاف جنگ، سندھ حکومت نے تقریباً 3 ارب روپے فنڈ جمع کرلیا

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ   باجماعت نماز کے انعقاد پر پابندی کا فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علماء کی مشاورت سے  اور انسانی جانوں کو بڑے نقصان سے بچانے کے پیش نظر لیا گیا ہے،جس کی شریعت میں اجازت موجود ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد743 ہوگئی ہے جبکہ 10 اموات ہوچکی ہیں۔

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2362 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 32 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version