کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کا معاملہ، سندھ حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وائرس پھيلانے والے کورونا کے مريض يا ادارے پر جرمانہ عائد کيا جائے گا۔
تفصیلات کے مبطابق مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسي ادارے میں متاثرہ فردکی وجہ سے دیگر میں وائرس پھيلاتوجرمانہ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اگر کورونا کا کوئی مريض قرنطينہ سےباہر نکل کر کسي اور کووائرس لگائے گا تو اس پر بھی جرمانہ ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ جرمانہ کم سے کم 2لاکھ اور زیادہ سے زیادہ دس لاکھ روپے تک ہوگاجبکہ فردیاادارے کی طرف سےمسلسل خلاف ورزی پرجرمانے کی شرح میں اضافہ ہوگا۔
مشیر قانون مرتضی وہاب نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آرڈیننس کا مسودہ ستائیس اپریل کو سندھ کابینہ اجلاس میں پیش کیاجائےگا۔
کراچی کاضلع جنوبی کوروناسےسب سےزیادہ متاثرہونےوالاضلع
واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نےاپنے ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران صوبے میں 287 نئے کیسز سامنےآئےہیں اور 3 اموات ہوئی ہیں جس کےبعد سندھ میں مریضوں کی مجموعی تعداد 4232 اور اموات 78 ہوگئی ہیں جبکہ کورونا کے 3352 مریض زیر علاج ہیں اور 802 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah says 3 coronavirus patients lost their lives & 287 new cases diagnosed as positive. pic.twitter.com/htXbn3accK
— CMHouseSindh (@SindhCMHouse) April 25, 2020
مرادعلی شاہ کامزیدکہناتھاکہ کراچی کاضلع جنوبی کوروناسےسب سے زیادہ متاثرہےجہاں مزید 79 کیسزرپورٹ ہوئےہیں اس کے علاوہ ضلع وسطی میں 32، شرقی میں 57،غربی میں 18، ملیرمیں 8 اورکورنگی میں 5 نئےکیسز آئے جبکہ لاڑکانہ میں 17، حیدرآباد میں 13، شکار پور میں 11 اور سکھر میں 7 نئےکیسزرپورٹ ہوئےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News