Advertisement

سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ؟

مراد علی شاہ

مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا سے جنگ جیتنے کے لیے وفاق نے نرمی کرکے غلط کیا، ہمیں مجبورا سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنی پڑ ے گی کیونکہ سندھ اکیلا کچھ نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہائوس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت اہم اجلاس ہوا ، جس میں میں مشروط طور مارکیٹیں اور کاروبار کھولنے کی تجاویز کی گئی جبکہ کورونا ٹاسک فورس کا محکمہ صحت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

بول نیوز کو ملنے والی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت اندرونی کہانی کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈائون یعنی لاک ڈائون میں نرمی کرنے  پر غور کیا گیا اور کورونا کے باعث تاجروں کو کاروبار سے متعلق درپیش مسائل پر  بھی بات ہوئی۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے باعث کورونا سے نمٹنے کے لیے اب صوبے میں لاک ڈائون میں نرمی کرنے پڑے گی، سندھ اکیلا کچھ نہیں کرسکتا۔

اجلاس میں  شرکا نے سندھ حکومت کی ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کو مشروط اجازت دینے کی تجویز بھی دی گئی۔

Advertisement

سندھ: لاک ڈاون پابندیوں سے متاثر لوگوں کے لیے بڑی خوشخبری

کورونا ٹاسک فورس نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ محکمہ صحت کورونا کے دوران وہ اقدامات نہ کرسکا جس کی توقع تھی کیونکہ کورونا سے متعلق صورتحال میں صوبے کے سرکاری اسپتالوں منیں خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

 ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ممکنہ طور پر جمعے کے بعد صوبے میں لاک ڈائون میں نرمی کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت اجلاس میں صوبائی وزرا ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ اور ٹاسک فورس میں شامل وبائی ماہرین نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ صدر مملک عارف علوی کل وزیراعلیٰ ہائوس کا دورہ کرینگے اور اجلاس کی صدارت کرینگے، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کل صوبے میں لاک ڈائون میں نرمی سے  متعلق صدر عارف علوی کو اعتماد میں لینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version