Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ نے موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دے دیا

وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کی موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ  یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ آج کورونا کے  سب سے زیادہ کیسز  سامنے آئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ  گذشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز آئے ہیں  جومجموعی  ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں ۔یہ دنیا کی سب سے زیادہ  اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے ۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے  جبکہ اسی عرصے کے دوران 6 اموات  بھی ہوئی ہیں  جوکہ زیادہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال  خراب ہورہی ہے ۔صورتحال  خراب ہونے کی وجہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل نہ ہونا ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن پر  جب تک سختی سے عمل ہورہا تھاتو صورتحال بہتر تھی ۔ملیر میں لاک ڈاؤن کافی کمزور تھا جس کو میں نے آج مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

مراد علی شاہ نے مزید کہ کہا کہ  حیدرآباد  میں  بھی کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے  جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سخت کیا جارہاہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 371 لوگ صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کوچلے گئے ہیں  جبکہ آج مزید 13 لوگ صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جارہے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version