Advertisement

مشیر خزانہ کی  وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

عبدالحفیظ شیخ

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی  وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیر اعظم  کی جانب سے بزنس کمیونٹی ، ایس ایم ایز اور عام عوام کی زندگی بہتر کرنے معاشی پیکج کا جائزہ لیا گیا جبکہ ٹیکس ریٹرن ، سماجی تحفظ کے لئے احساس پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران عبدالحفیظ شیخ نے وزیر اعظم کو جامع معاشی پیکیج پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا ، جس کا اعلان حکومت نے بزنس کمیونٹی ، ایس ایم ایز اور عوام کی مدد کرنے کیلئے کیا ہے۔

حفیظ شیخ کی وزیر اعظم سے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ معاشی پیکج میں قرضوں کے التوا، سبسڈی، آسان شرائط پرقرض، نقدرقم کی منتقلی پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔

عالمی معاشی اداروں کے سرابراہان قرضوں پر ریلیف دیں، وزیراعظم کا مطالبہ

Advertisement

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، روک تھام کے لیے اقدامات، صنعتوں اور معاشی سرگرمیوں کی روانی کے حوالے حکمت عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا مخدوم خسرو بختیار، اسد عمر، اعجاز احمد شاہ، عمر ایوب، حماد اظہر، سید فخر امام، مشیر  عبدالرزاق داؤد، معاونین  خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، ظفر اللہ مرزا۔ بیرسٹر شہزاد اکبر، تانیہ ادرس، فوکل پرسن برائے کوویڈ ڈاکٹر فیصل، چیئرمین این ڈی ایم اے ، اور  سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

 اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک وڈیوپیغام میں کہا تھا کہ ترقی یافتہ ملکوں میں کورونا کو وائرس کی روک تھام اور معیشت سےنمٹنا ہے۔

اپنے پیغام میں عمران خان نے مزید کہا تھا کہ ترقی پذیر ملکوں میں لاک ڈاون کی وجہ سے بھوک کے مسائل سے بھی نمٹناہے لیکن ہمارے پاس دباو کے شکار ہیلتھ سیکٹر پر خرچ کرنے کیلیے رقم کی کمی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version