Advertisement

کراچی میں پولیس اہلکار خود ڈبل سواری پر رواں دواں

ڈبل سواری

کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود پولیس اہلکار اور ٹریفک پولیس خود خلاف ورزی کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکار موٹر سائیکل ڈبل سواری پر عام شہریوں کو گرفتار کر رہے ہیں لیکن خود پولیس اہلکار اپنے ہی ایڈیشنل آئی جی کے احکامات ہوا میں اڑا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی ، بزرگ شہری،خواتین اور دیگر افراد کو موٹر سائیکل ڈبل سواری بند ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس اہلکار وں اور صحافیوں پر بھی ڈبل سواری کی پابندی عائد کردی تھی۔

پولیس اہلکاروں اور صحافیوں پر بھی ڈبل سواری کی پابندی عائد

Advertisement

کراچی میں ڈبل سواری کے حوالے سے  محکمہ داخلہ سندھ  نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صحافیوں  اور پولیس اہلکاروں کو بھی ڈبل سواری کی اجازت سے محروم کردیا تھا۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ  پولیس اہلکار ہو ں یا صحافی کسی کو بھی ڈبل سواری کی اجازت نہیں ہوگی۔پچھلے تمام حکم نامے تاحکم ثانی معطل کردیئے گئے ہیں۔

غلام نبی میمن نے مزید کہا تھا کہ  خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،پولیس اہلکار بھی ڈبل سواری کی خلاف ورزی نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version