Advertisement

کورونا وائرس : کراچی میں 12 یونین کونسلز سیل کردی گئیں

کراچی

کراچی میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلنے لگا۔کراچی میں12 یونین کونسلز کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس میں ضلع شرقی کی 12یونین کونسلز کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے  گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع شرقی کی 12یونین کونسلز کو سیل کردیا ہے۔ ان یونین کونسلز سے زیادہ  کیسز سامنے آئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ  ضلع شرقی کی  یوسی 6 گیلانی ریلوے ، یوسی 7 ڈالمیا ، یوسی 8 جمالی کالونی ، یوسی 9 گلشن کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ  یوسی 10 پہلوان گوٹھ ، یوسی 12 گلزار ہجری ، یوسی 13 صفورا کو بھی سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیل کی جانے والی یوسیز میں یوسی 14 فیصل ، یوسی 1 منظور کالونی ، یوسی 9 جیکب لائن اور یوسی 10 جمشید کوارٹرز بھی شامل ہیں۔

وزیراعلی سندھ  نے کہا کہ  پولیس اور رینجرز کو ان یونین کونسلز میں سیکورٹی بڑھانے اور سیل کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ  کورونا وائرس کے مثبت کیسز  میں 64 افراد کی عمریں 1 تا10 سال ہے،104 کی عمریں 11 تا20 سال،270 کی 21 تا30 سال ہیں۔

 اسی طرح 227 افراد کی عمریں  36 تا 40 سال ، 182 کی 41 تا50 سال ،197 کی51 تا60 سال ہیں۔

مثبت آنے والے کیسز میں 135 کی عمریں 61 تا70 سال ،41 کی 71 تا 80 سال  اور 5 افراد کی عمریں 81 تا90 سال ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ  متاثرہ افراد  کی عمروں کا گروپ 21 تا 60 سال کے درمیان  زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version