Advertisement

ڈاکٹرز کورونا سے جنگ لڑرہے ہیں، انہیں ہراساں نہ کیا جائے

ہیلتھ رسک الائونس

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کرونا وائرس کا مقابلہ کررہے ہیں، ان کو حراسان نہ کیا جائے ان کی دل شکنی نہ کی جائے۔

تفصیلات کے مطا بق وزیراعلیٰ سندھ کے کہنے  پر وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جناح اسپتال کا دورہ کیا ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر سیمی جمالی اور طبی عملے کے لوگ بھی شریک ہوئے۔

سید ناصر حسین شاہ نے ایمرجنسی وارڈ اور کوڈ وارڈ کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی۔

دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ نے کہا کہ وارڈز میں بہتر انتظامات ہیں ، یہ بہت مشکل وقت ہے، ڈاکٹرز ہمارے لیے ہی کام کررہے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ڈاکٹرز کی بہت ضرورت ہے ایسے حالات میں ان پر تنقید کرنا مناسب نہیں جبکہ حکومت سندھ ڈاکٹرز کو حفاظتی اور دیگر سامان مہیہ کررہی ہے۔

Advertisement

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا کورونا سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے لیکن کچھ لوگ ویڈیوز وائر ل کر کے پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ بغیر تصدیق کوئی ایسی بات نہ کیا کریں، ہم ہر ممکن طریقے سے مریضوں کا خیال کرتے ہیں کچھ لوگ غلط ویڈیوز وائرل کرکے پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل سوشل میڈیا پر جناح اسپتال کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک مریض جناح اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے مختص وارڈ نمبر 23 کی ویڈیو بنا رہا ہے جس میں مریض کا یہ کہنا تھا کہ وارڈ میں 2 میتیں بھی اسٹریچر پر پڑی دیکھی جاسکتی ہیں۔

شہریوں کا شکوہ تھا کہ وارڈ کی حالت کا کوئی پرسان حال نہیں، نہ ہی کوئی ڈاکٹر پوچھنے آتا ہے اور نہ ہی کوئی طبی عملہ طبی دیکھ بھال کے لیے آرہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version