Advertisement

عظمیٰ بخاری کا ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ

عظمیٰ

مسلم لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری  نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوری تبدیل کرنے اور چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پنجاب میں ڈاکٹروں پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا لوگوں کی جانیں لے رہا ہے حکومت ڈاکٹروں پر ڈنڈے برسا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ شہبازشریف کو نوٹسز بھجوانے میں مصروف ہے، جن کو نوٹس جانے چاہیں وہ وزیراعظم ہاوس میں ہیں لہزا چیف جسٹس  گرینڈ ہیلتھ الائنس پر پولیس تشدد کا نوٹس لیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ نیب اور نیازی قوم،ملک اور معیشت کےلئے سنگین خطرہ بن چکے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کورونا کےخلاف جنگ لڑنے والے مسیحاوں پر پولیس سے حملے کروارہی ہے

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں لیکن افسوس عمران خان کی جماعت کی ڈاکٹر بھی ان کی طرح فاشسٹ سوچ رکھتی ہیں۔

Advertisement

کرپشن اور ڈاکو کا نعرہ عمران کے گلے کا تعویذ بن چکا ہے ، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد اپوزیشن میں ینگ ڈاکٹرز کی خالق اور اقتدار میں آنے کے بعد فرعون بن چکی ہیں،تحریک انصاف نے پانچ سال جو بویا وہی ان کے سامنے آرہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس ایک ہفتے سے حفاظتی کٹس کی فراہمی کا مطالبہ کررہا ہےجبکہ پوری دنیا میں طبی عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہےلیکن لاہور میں پنجاب پولیس کے جواں نہتے ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صحت پنجاب کی کارکردگی صرف کورونا کے مریضوں کی تعداد بتانے تک محدود ہےجبکہ پنجاب کے وزیر صحت محکمہ صحت پر توجہ دینے کی بجائے گندم کی قیمتیں مقرر کرنے میں مصروف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version