Advertisement

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، سندھ میں مزید گرفتاریاں

اسمارٹ لاک ڈاون

صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس  کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن  کے چونتیسویں روز لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس مزید 203 افراد  کو گرفتار  کرلیا ہے جبکہ   57 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

صوبے  بھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں  کی مجموعی تعداد 8 ہزار 900 سے تجاوز کرگئی ہے۔

پولیس سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہزار 956 ہوگئی ہے جبکہ  صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 2 ہزار 868 تک جا پہنچی ہے۔

لاک ڈاؤن کے چونتیسویں روز کراچی سے 64 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ  گرفتار ملزمان کے خلاف 23 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

Advertisement

حیدر آباد میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا جن پر 9 مقدمات قائم  کیے گئے ہیں۔اسی طرح  میرپور خاص میں 6 افراد گرفتار اور ان پر 4 مقدمات بنائے گئے ہیں۔

سکھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 20 افراد کو گرفتار اور ان کے خلاف 3 مقدمات درج کیے گئے ۔

جبکہ لاڑکانہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 97 افراد کو گرفتار کیا گیا ہےجبکہ  گرفتار افراد کے خلاف 13 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

بے نظیر آباد میں چونتیسویں روز پھر کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف؛ اقتصادی جائزہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے وزیر خزانہ امریکہ روانہ
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجوہات سامنے آ گئیں
خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی صف بندی، نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کی دوڑ شروع
پرائیویٹ حج بکنگ سست روی کا شکار، ہزاروں عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ
پاکستانی کسٹمز کی بڑی کارروائی، لانچوں سے ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل ضبط
پروازوں میں تاخیر کا خدشہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version