مفتی منیب کو چاند نظر نہیں آتا تو کورونا کہاں نظر آئے گا

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مفتی منیب کو چاند نظر نہیں آتا تو کورونا کہاں نظر آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مولانا منیب الرحمنٰ ہمارے بزرگ ہیں احترام ہے لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا اتنا چھوٹا کرونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے۔
جہاں تک رمضان کا تعلق ہے 24 اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائیگا اور انشاآللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔ پہلے ارادہ تھا اس بار لوگوں کو اکٹھا کریں گے چاند دیکھنے کیلئے لیکن اب کرونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا۔ انشاللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 15, 2020
اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا منیب الرحمان ہمارے بزرگ ہیں اور ان کا احترام بھی ہے، لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا تو اتنا چھوٹا کورونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ وزارت مذہبی امور کی توجہ دلائی ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقی لوگوں سے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آ جائے گا، انشاء الله 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا، پہلے ارادہ تھا اس بار لوگوں کو اکٹھا کریں گے چاند دیکھنے کیلئے لیکن اب کرونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا، انشاللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

