Advertisement

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

رمضان المبارک کا چاند

چئیرمین رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس کے بعد چئیر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ آج رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے اس کے مطابق پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے کسی حصے سے چاند نظر نہیں آیا ہے اور سپارکو، محکمہ موسمیات سے بھی کسی دفاتر سے چاند کے شواہد نہیں ملے اس لئے یکم رمضان المبارک ہفتے کو ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ مساجد میں احتیاط اور ایس او پی کے تحت نماز ادا کریں اور بیمار افراد گھروں پر نماز ادا کریں اور اسُ سال مساجد میں اجتماعی افطار کی اجازت نہیں ہوگی، اس سے متعلق 20 نقاطی ایس او پی میں ہم نے حکومت کو لکھ کر دیا ہے۔

جاپان کا پاکستان کے لئے تحفہ

Advertisement

دوسری جانب  سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا  ہے ، پہلا روزہ کل بروز جمعہ المبارک کو ہوگا۔

اس سے قبل رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے معاملے پر محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں چاند دیکھنے کی تیاریاں جاری تھیں۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت ہورہا ہے جبکہ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات ، سپارکو، پاک بحریہ سمیت دیگر اداروں کے ماہرین شامل تھے۔

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہرمضان المبارک کا چاند دیکنے کے لئے  6 بج کر 58 منٹ پر سورج غروب ہوجائے گا جبکہ چاند کی عمر 11 گھنٹے 56  منٹ ہوگی اور غروب آفتاب کے بعد چاند 29 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا تھا کہ ماہِ رمضان المبارک 1441 ہجری  کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس(آج) جمعرات 23اپریل کو بعد نمازِ عصر دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس) یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version