شہر قائد کا پہلا مکمل علاقہ قرنطینہ کردیا گیا

کراچی: کورونا وائرس کی وباء کے سبب شہر قائد کا پہلا مکمل علاقہ قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سول ایویایشن کالونی میں کورونا وائرس کے 2 کیسسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد شبہ ظاہر کرتے ہوئے پوری کالونی کو مکمل طور پر قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
کالونی کو مکمل طور پر سیل کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے جبکہ اس سے متعلق احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
احکامات کے مطابق کالونی کے ملازمین کو اگلے 14 روز تک ھروں میں مھصور رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ کالونی کو سیل کرنے کے تحریری احکامات سی اے اے کے ڈائرکٹر ایچ آر کی جانب سے کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News