Advertisement

احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کے اجراء کی منظوری

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر  نے وزیرِ اعظم عمران خان کو احساس ایمرجنسی کیش انفارمشین پورٹل کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا جبکہ پورٹل کے قیام کا مقصد کورونا وائرس کی صورتحال میں مستحقین میں مالی معاونت کی فراہمی کے پورے عمل کو شفاف بنانا ہے اور ان اقدامات کا اصل مقصد تمام معلومات کو پبلک کرنا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ انفارمیشن پورٹل کی بدولت کوئی بھی شخص  احساس ایمرجنسی کیش سے استفادہ کرنے والے خاندانوں کی تعداد جان سکے گا جبکہ اب تک تقسیم کی جانے والی  رقم کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی سہولت حاصل کرنے والوں میں احساس کفالت پروگرام میں درج شدہ خاندان شامل ہیں اور ایس ایم ایس کے ذریعے احساس پروگرام کا حصہ بننے والے افراد، صوبوں کی جانب سے نئے اندراج بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وزارتِ صنعت  کی جانب سے محنت کش اور مزدور و مستحق افراد بھی شامل ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کل پریس کانفرنس کے ذریعے تمام تر تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کریں گی جبکہ وزیرِ اعظم کی جانب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈاکٹر ثانیہ اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version