کیمپ جیل لاہور میں کورونا نے پنجے گاڑ لیے

کیمپ جیل لاہور میں کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لیے۔
تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل لاہور کے 58 قیدیوں کے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
گذشتہ رو زلاہور کی کیمپ جیل میں قید 50 فیصد قیدیوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مکمل کیا گیا تھا جس میں سے 58 قیدیوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
کورونا وائرس کا شکار ہونے والے قیدیوں کا تعلق منشیات کے قیدیوں کی بیرک سے ہے۔
واضح رہے کہ کیمپ جیل میں 18 مارچ کوجس قیدی میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی تھی وہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ہوا تھا۔
ترجمان حکومت پنجاب مسرت چیمہ کے مطابق جیل کے تمام 2700 قیدیوں کو صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کر کے کیمپ جیل کو 100 بستروں کے قرنطینہ مرکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News