Advertisement

کراچی،لاہور کے بعداسلام آباد کے ڈاکٹرز کا بھی لاک ڈاؤن میں سختی کا مطالبہ

ہیلتھ رسک الائونس

کراچی،لاہور کے بعداسلام آباد کے ڈاکٹرز نے بھی حکومت سےلاک ڈاؤن پالیسی مزیدسخت کرنےکامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر کل کراچی  کی خواتین ڈاکٹرز نے حکومت سےلاک ڈاؤن میں سختی کا مطالبہ کیا جس کے بعد آج اسلام آباد کے ڈاکٹرز نے بھی لاک ڈاؤن پالیسی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔

پمزاسپتال کے ڈاکٹراسفندیار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت وائرس مقامی طورپرمنتقل ہورہا ہے،غیرسنجیدگی سےصورتحال خراب ہورہی ہے،حالات خراب ہوگئےتوقابوپانا مشکل ہوجائےگا۔

پمزاسپتال کے ڈاکٹراسفندیار نے یہ بھی کہا کہ سب ہی ایک بات پرمتفق نظر آتے ہیں کہ بے احتیاطی سے بات بگڑبھی سکتی ہے، سب کوسوچناہوگا اور  ہرصورت ، ہروقت احتیاط کادامن پکڑناہوگا۔

یاد رہے گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں  کورونا وائرس کے حوالے سے خواتین ڈاکٹرز عوام سے ہاتھ جوڑ کے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں تھی۔

Advertisement

خواتین ڈاکٹرز آبدیدہ، عوام کے آگے ہاتھ جوڑ لیے

فرنٹ لائن پر وائرس سے لڑنے والی خواتین ڈاکٹرز  نے  کہا تھا کہ  ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے،عوام احتیاط نہیں کر رہی ۔سماجی دوری پر بالکل بھی عمل نہیں ہورہا، خدارا  لوگ گھروں پر رہیں۔

ڈاکٹرز نے مزید کہا تھا کہ  ہم ڈاکٹرز بھی اس مرض کا شکار ہوکر مر رہے ہیں  ،ایسے میں ہم مریضوں کی زندگی نہیں بچا سکتے۔اس نازک صورت حال میں ہمارے اہل خانہ ہمیں پیشہ چھوڑنے کے  لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملات ہمارے ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں، خدا را عوام احتیاط کریں اور حکومتی درخواستوں پر سنجیدہ ہو جائیں ،ورنہ ہمارا نظام صحت تباہ ہوجائے گا۔

خواتین ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا ہم خواتین  کو ایک نہیں تین تین محازوں پر لڑنا پڑرہا ہے۔ایک طرف مریض، دوسری طرف ہم خود اور تیسری طرف ہمارا خاندان بھی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version